مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ باب: غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10143
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : مَا نَسِيتُ قَوْلَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُعَاطِيهِمُ اللَّبَنَ قَدِ اغْبَرَّ شَعْرُ صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ : " ¤ اللَّهُمَّ إِنِ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : مجھے غزوہ خندق کے دن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نہیں بھولے ، آپ اُن لوگوں کو اینٹیں پکڑا رہے تھے ، آپ کے سینے کا حصہ غبار آلود ہو چکا تھا ، اور آپ یہ کہہ رہے تھے : اے اللہ ! بھلائی ، صرف آخرت کی بھلائی ہے ، تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما دے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔