حدیث نمبر: 10056
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ فَاضَلَنَا . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ رِفَاعَةَ نَفْسِهِ ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ رِفَاعَةَ ، وَيَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: فرشتوں میں سے ، جو فرشتہ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے ، وہ ہم پر فضیلت رکھتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں خود سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے اور یہاں یہ ان کے والد کے حوالے سے منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی بن سعید کی سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، حالانکہ یحیی نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں میں سے کسی کا زمانہ نہیں پایا ، باقی اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10056
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4455)»