حدیث نمبر: 10032
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدْتُ مَعَهُ بَدْرًا ، فَالْتَقَى النَّاسُ فَهَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْعَدُوَّ ، فَانْطَلَقَتْ طَائِفَةٌ فِي آثَارِهِمْ يَهْزِمُونَ وَيَقْتُلُونَ ، وَأَكَبَّتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَسْكَرِ يَحُوزُونَهُ وَيَجْمَعُونَهُ ، وَأَحْدَقَتْ طَائِفَةٌ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصِيبُ الْعَدُوُّ مِنْهُ غُرَّةً ، حَتَّى إِذَا كَانَ اللَّيْلُ وَفَاءَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ ، قَالَ الَّذِينَ جَمَعُوا الْغَنَائِمَ : نَحْنُ حَوَيْنَاهَا وَجَمَعْنَاهَا ; فَلَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهَا نَصِيبٌ . ¤ وَقَالَ الَّذِينَ خَرَجُوا فِي طَلَبِ الْعَدُوِّ : لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ نَفَيْنَا عَنْهَا الْعَدُوَّ وَهَزَمْنَاهُمْ . ¤ وَقَالَ الَّذِينَ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ أَحْدَقْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخِفْنَا أَنْ يُصِيبَ الْعَدُوُّ مِنْهُ غِرَّةً ، وَاشْتُغِلْنَا بِهِ . ¤ فَنَزَلَتْ : يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ فَقَسَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَوَاقٍ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ . ¤ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَغَارَ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ نَفَلَ الرُّبْعَ ، وَإِذَا أَقْبَلَ رَاجِعًا وَكُلُّ النَّاسِ نَفَلَ الثُّلُثَ ، وَكَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ : " لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ " . قُلْتُ : رَوَى التِّرْمِذِيُّ ، وَغَيْرُهُ : كَانَ يَنْفُلُ فِي الْبَدَاءَةِ الرُّبْعَ ، وَفِي الْقُفُولِ الثُّلُثَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا ، میں آپ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوا ، لوگوں کا آمنا سامنا ہوا ، تو اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کو پسپا کر دیا ، کچھ لوگ ان کے پیچھے چلے گئے ، وہ انہیں بھگا رہے تھے اور قتل کر رہے تھے ، کچھ لوگ ان کے ساز و سامان کی طرف گئے ، اور اُسے اکٹھا کرنے لگے اور جمع کرنے لگے ، کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے ، تاکہ دشمن آپ پر حملہ نہ کر دے ، جب رات کا وقت ہوا اور سب لوگ دوبارہ ملے ، تو جن لوگوں نے مال غنیمت جمع کیا تھا ، تو انہوں نے یہ کہا: ہم نے اسے اکٹھا کیا ہے اور جمع کیا ہے ، اس میں کسی اور کا حصہ نہیں ہو گا ، جو لوگ دشمن کے پیچھے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا: تم اس کے بارے میں ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے ، کیونکہ ہم نے اس ساز و سامان سے دشمن کو پرے کیا ہے اور انہیں پسپا کیا ہے ، جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے انہوں نے یہ کہا: اس کے بارے میں تم ، ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے ، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دھیان رکھ رہے تھے ، ہمیں یہ اندیشہ تھا کہ کہیں دشمن آپ کو نقصان نہ پہنچا دے ، تو ہم اس طرف مصروف رہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” لوگ تم سے انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ، تم یہ فرما دو : انفال ، اللہ اور رسول کے لئے ہے ، تم لوگ اللہ سے ڈرو اور آپس میں اصلاح کرو “ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مال ، مسلمانوں کے درمیان تقسیم کر دیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کی سرزمین پر حملہ آور ہوتے تھے ، تو انفال میں سے ایک چوتھائی حصہ ( اضافی ادائیگی ، یا انعام ) کے طور پر دیتے تھے اور جب آپ وہاں سے واپس تشریف لے جاتے تھے ، تو آپ ایک تہائی حصہ اضافی ادائیگی کے طور پر دیتے تھے آپ انفال ( رکھنے ) کو ناپسند کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے : ” مومنوں میں سے طاقتور لوگ ، کمزور لوگوں کو لوٹا دیں “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی اور دیگر حضرات نے یہ بات نقل کی ہے : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آغاز میں ایک چوتھائی حصہ انعام کے طور پر دیتے تھے اور واپسی کے وقت ایک تہائی حصہ دیتے تھے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10032
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (324/5)»