مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنِ التَّخَلِّي فِيهِ . باب: کس جگہ قضائے حاجت کرنے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: 1003
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ : يُكْرَهُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَبُولَ فِي مُغْتَسَلِهِ ; لِأَنَّ الْوَسْوَاسَ يَعْرِضُ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : آدمی کے لیے یہ بات مکروہ ہے کہ وہ اپنے غسل کی جگہ پر پیشاب کرے ، کیونکہ اس طرح اُسے وسوسے لاحق ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صلہ بن دینار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔