مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى باب: قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10010
وَفِي رِوَايَةٍ : يَسْتَنْقِذُهُمْ بِكَ اللَّهُ مِنَ النَّارِ ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عِتْرَتُكَ وَأَهْلُكَ وَقَوْمُكَ تَجَاوَزْ عَنْهُمْ يَسْتَنْقِذْهُمُ اللَّهُ بِكَ مِنَ النَّارِ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ أَيْضًا ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے انہیں جہنم سے بچا لے گا ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ آپ کے خاندان کے اور آپ کی قوم کے لوگ ہیں ، آپ ان سے درگزر فرمائیں ، اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے انہیں جہنم سے بچا لے گا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ ہے اس نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ، تاہم اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔