عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تُبْغِضْنِي فَتُفَارِقَ دِينَكَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ أُبْغِضُكَ وَبِكَ هَدَانَا اللَّهُ؟! قَالَ: تُبْغِضُ الْعَرَبَ فَتُبْغِضُنِي".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِلَفْظِ: "هَدَانَا" بِضَمِيرِ الْجَمْعِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ بِضَمِيرِ الْإِفْرَادِ، وَأَصْلُهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ.

ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے بغض نہ رکھو ورنہ تم اپنے دین سے جدا ہو جاؤ گے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں آپ سے کیسے بغض رکھ سکتا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ہی کے ذریعے ہمیں ہدایت عطا فرمائی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم عربوں سے بغض رکھو گے تو (حقیقت میں) مجھ سے بغض رکھو گے۔“ اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی، امام احمد بن حنبل اور امام طبرانی نے جمع کی ضمیر ”هَدَانَا“ (ہمیں ہدایت دی) کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اسے واحد کی ضمیر کے ساتھ روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے، اور اس کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے۔
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الْعَرَبُ بَعْضُهَا لِبَعْضٍ أَكْفَاءٌ، قَبِيلَةٌ بِقَبِيلَةٍ، وَحَيٌّ بِحَيٍّ، وَرَجُلٌ بِرَجُلٍ، وَالْمَوَالِي بَعْضُهَا لِبَعْضٍ أَكْفَاءٌ إِلَّا حَائِكٌ أَوْ حَجَّامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عرب کے لوگ (نکاح و کفو کے معاملے میں) ایک دوسرے کے برابر ہیں، ایک قبیلہ دوسرے قبیلے کے، ایک بستی دوسری بستی کے اور ایک شخص دوسرے شخص کے ہم پلہ ہے، اور اسی طرح موالی (آزاد کردہ غلام) بھی ایک دوسرے کے کفو (برابر) ہیں سوائے جولاہے اور پچھنے لگانے والے کے۔“ اسے احمد بن منیع نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جس کی وجہ بقیہ بن ولید کی تدلیس ہے۔
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا ذَلَّتِ الْعَرَبُ ذَلَّ الْإِسْلَامُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَالرَّاوِي عَنْهُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَطَّابِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَالرَّاوِي عَنْهُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَطَّابِ.
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب عرب ذلیل و خوار ہوں گے تو اسلام بھی مغلوب و کمزور ہو جائے گا۔“ اسے امام ابو یعلی موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، کیونکہ اس کی سند میں علی بن زید بن جدعان اور ان سے روایت کرنے والے راوی محمد بن خطاب ضعیف ہیں۔