وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاسْأَلُوهُ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ، وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا. قَالَ خَالِدٌ: قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: مَا مَعْنَى هَذَا؟ فَرَفَعَ بِشْرٌ يَدَيْهِ وَقَالَ: هَكَذَا التَّكْبِيرُ وَالتَّهْلِيلُ".
ترجمہ
عبد الرحمن بن محیریز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اللہ عزوجل سے مانگو تو اپنی ہتھیلیوں کے بطن (اندرونی حصے) کے ساتھ مانگو اور ان کی پشت کے ساتھ نہ مانگو۔“ خالد کہتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ سے دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو بشر نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ تکبیر اور تہلیل اس طرح سے ہے (یعنی دعا میں ہتھیلیوں کا رخ چہرے کی جانب ہوتا ہے)۔ یہ روایت مرسل ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، " أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ يَدْعُو هَكَذَا بِبَاطِنِ كَفِّهِ".
ترجمہ
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مقامِ ’احجار الزیت‘ کے پاس دیکھا کہ ”آپ ﷺ اس طرح اپنی ہتھیلیوں کے باطن (اندرونی حصے) کے ساتھ دعا مانگ رہے تھے“۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا بِشْرٌ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِعَرَفَاتٍ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا جَعَلَ ظُهُورَهَا إِلَى السَّمَاءِ وَبُطُونَهَا إِلَى الْأَرْضِ".
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عرفات میں دعا فرمائی، تو آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اس طرح اشارہ فرمایا کہ ان کی پشت آسمان کی جانب اور ان کی ہتھیلیاں زمین کی جانب کر لی تھیں۔“
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا رَوْحٌ ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ يَدْعُو هَكَذَا، وَرَفَعَ يَدَيْهِ حِيَالَ ثُنْدُوَتِهِ وَجَعَلَ بُطُونَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ".
قَالَ: وَثَنَا حَسَنٌ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا يُونُسُ ، ثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ - عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ قَالَ: " وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَجَعَلَ يَدْعُو هَكَذَا، وَجَعَلَ ظَهْرَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي وَجْهَهُ، وَرَفَعَهُمَا فَوْقَ ثُنْدُوَتِهِ وَأَسْفَلَ مِنْ مَنْكِبَيْهِ".
وَبِهِ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِعَرَفَةَ هَكَذَا - يَعْنِي بِظَاهِرِ كَفَّيْهِ".
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ وَحَسَنٌ قَالَا: ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِعَرَفَةَ . قَالَ حَسَنٌ: وَرَفَعَ يَدَيْهِ هَكَذَا يَجْعَلُ ظَاهِرَهُمَا فَوْقَ وَبَاطِنَهُمَا أَسْفَلَ، وَوَصَفَ حَمَّادٌ وَرَفَعَ حَمَّادٌ يَدَيْهِ وَكَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ".

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عرفات میں وقوف کے دوران اس طرح دعا فرما رہے تھے کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینہ مبارک کے بالمقابل بلند کر رکھے تھے اور اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصے کو زمین کی طرف مائل کر رکھا تھا“، ایک اور طریق میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عرفات میں قیام فرمایا اور اس طرح دعا مانگنے لگے کہ اپنی ہتھیلیوں کی پشت کو اپنے چہرے کی جانب کر لیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو سینے سے اوپر اور کندھوں سے کچھ نیچے تک اٹھایا ہوا تھا“، اسی طرح مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عرفات میں اسی طرح یعنی ہتھیلیوں کی پشت کے ساتھ دعا مانگا کرتے تھے“، سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک اور روایت میں ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عرفات میں دعا فرما رہے تھے“، راویِ حدیث حسن کہتے ہیں کہ ”آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک اس طرح اٹھائے ہوئے تھے کہ ان کی پشت اوپر کی طرف اور ہتھیلیاں نیچے کی جانب تھیں“، نیز حماد نے بھی اس کی کیفیت بیان کرتے ہوئے اپنے ہاتھ اٹھا کر دکھایا کہ آپ ﷺ کی ہتھیلیاں زمین کی طرف تھیں۔