إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب صفة رفع اليدين باب: ہاتھ اٹھانے کا طریقہ۔
حدیث نمبر: 6194
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاسْأَلُوهُ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ، وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا. قَالَ خَالِدٌ: قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: مَا مَعْنَى هَذَا؟ فَرَفَعَ بِشْرٌ يَدَيْهِ وَقَالَ: هَكَذَا التَّكْبِيرُ وَالتَّهْلِيلُ".ترجمہ
عبد الرحمن بن محیریز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اللہ عزوجل سے مانگو تو اپنی ہتھیلیوں کے بطن (اندرونی حصے) کے ساتھ مانگو اور ان کی پشت کے ساتھ نہ مانگو۔“ خالد کہتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ سے دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو بشر نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ تکبیر اور تہلیل اس طرح سے ہے (یعنی دعا میں ہتھیلیوں کا رخ چہرے کی جانب ہوتا ہے)۔ یہ روایت مرسل ہے۔