قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَتْ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْزِلُ مَنْزِلًا فَيَقُولُ حِينَ يَنْزِلُ أَعُوَذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ثَلَاثًا، إِلَّا أُعِيذَ مِنْ شَرِّ مَنْزِلِهِ ذَلِكَ حَتَّى يَظْعَنَ مِنْهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ وَابْنِ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ: "ثَلَاثًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ وَابْنِ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ: "ثَلَاثًا".
ترجمہ
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کسی جگہ قیام کرے اور پڑاؤ ڈالتے وقت تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ترجمہ: ”میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے“، تو اسے اس مقام کے شر سے محفوظ کر دیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ وہاں سے کوچ کر جائے۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ یہ حدیث صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن نسائی (عمل الیوم واللیلۃ) اور سنن ابن ماجہ میں بھی موجود ہے، البتہ ان کتب کی روایات میں ”تین مرتبہ“ کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: " كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ قَرَأَ فِي زَوَايَاهُ آيَةَ الْكُرْسِيِّ".
ترجمہ
عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جب اپنے گھر میں داخل ہوتے تو اس کے گوشوں میں ﴿آیۃ الکرسی﴾ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔“