قَالَ الْحَارِثُ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَمَّا حَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَلَّا يُنْفِقَ عَلَى مِسْطَحٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ ( قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ ) فَأَحَلَّ يَمِينَهُ وَأَنْفَقَ عَلَيْهِ".
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ حلف اٹھا لیا کہ وہ سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ پر خرچ نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا: ﴿قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ﴾ ”بیشک اللہ نے تم لوگوں کے لیے تمہاری قسموں کو حلال کرنے (یعنی ان سے نکلنے کا راستہ) مقرر فرما دیا ہے“، چنانچہ انہوں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور ان پر دوبارہ خرچ کرنا شروع کر دیا۔“
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " بَلَغَنِي بَعْضُ مَا أُدِينَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنِسَائِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ فَجَعَلْتُ أَسْتَقْرِئُهُنَّ وَأَعِظُهُنَّ، فَقُلْتُ فِيمَا أَقُولُ: وَاللَّهِ لَيَنْتَهِينَ أَوْ لَيُبْدِلَهُ اللَّهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ فَقَالَتْ لِي: يَا عُمَرُ، أَمَا كَانَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَعِظُ نَسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَنَا أَنْتَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ ( عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ ) ... ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ کی اپنی ازواجِ مطہرات کی جانب سے پہنچنے والی بعض پریشانیوں کی اطلاع ملی، تو میں ان کے پاس گیا اور ان سے فرداً فرداً حقیقتِ حال معلوم کرنے اور انہیں نصیحت کرنے لگا۔ میں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا: اللہ کی قسم! تم اپنی ان باتوں سے باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ (اپنے رسول ﷺ کو) تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا۔ یہاں تک کہ جب میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچا تو انہوں نے مجھ سے کہا: اے عمر! کیا رسول اللہ ﷺ میں وہ بات موجود نہیں تھی کہ وہ اپنی ازواج کو خود نصیحت فرماتے جو اب آپ ہمیں نصیحت کر رہے ہیں؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَسَىٰ رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ یعنی ”اگر وہ تم سب کو طلاق دے دیں، تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں تمہارے بدلے ایسی بیویاں عطا کر دے جو تم سے بہتر ہوں“ آخرِ آیت تک۔“
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : وَثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( تَوْبَةً نَصُوحًا ) قَالَ: يَتُوبُ مِنَ الذَّنْبِ ثُمَّ لَا يَعُودُ فِيهِ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿تَوْبَةً نَصُوحًا﴾ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اس سے مراد یہ ہے کہ بندہ گناہ سے توبہ کرے اور پھر دوبارہ کبھی اس کی طرف نہ لوٹے۔“ اس کی سند صحیح ہے۔