وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " بَلَغَنِي بَعْضُ مَا أُدِينَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنِسَائِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ فَجَعَلْتُ أَسْتَقْرِئُهُنَّ وَأَعِظُهُنَّ، فَقُلْتُ فِيمَا أَقُولُ: وَاللَّهِ لَيَنْتَهِينَ أَوْ لَيُبْدِلَهُ اللَّهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ فَقَالَتْ لِي: يَا عُمَرُ، أَمَا كَانَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَعِظُ نَسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَنَا أَنْتَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ ( عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ ) ... ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ".سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ ﷺ کی اپنی ازواجِ مطہرات کی جانب سے پہنچنے والی بعض پریشانیوں کی اطلاع ملی، تو میں ان کے پاس گیا اور ان سے فرداً فرداً حقیقتِ حال معلوم کرنے اور انہیں نصیحت کرنے لگا۔ میں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا: اللہ کی قسم! تم اپنی ان باتوں سے باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ (اپنے رسول ﷺ کو) تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا۔ یہاں تک کہ جب میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچا تو انہوں نے مجھ سے کہا: اے عمر! کیا رسول اللہ ﷺ میں وہ بات موجود نہیں تھی کہ وہ اپنی ازواج کو خود نصیحت فرماتے جو اب آپ ہمیں نصیحت کر رہے ہیں؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَسَىٰ رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ یعنی ”اگر وہ تم سب کو طلاق دے دیں، تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں تمہارے بدلے ایسی بیویاں عطا کر دے جو تم سے بہتر ہوں“ آخرِ آیت تک۔“