قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتْلُو عَلَيْهِ: ( وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ) حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَةِ، فَجَعَلَ يَتْلُوهَا عَلَيَّ وَيُرَدِّدُهَا حَتَّى نَعَسَ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، كَيْفَ تَصْنَعُ إِنْ تَخْرُجْ مِنَ الْمَدِينَةِ ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِلَى السَّعَةِ وَالدَّعَةِ، إِلَى مَكَّةَ ، فَأَكُونُ حَمَامَةً مِنْ حَمَامِ مَكَّةَ . قَالَ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أُخْرِجْتَ مِنْ مَكَّةَ ؟ قُلْتُ: إِلَى السَّعَةِ وَالدَّعَةِ إِلَى الشَّامِ وَالْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ. قَالَ: قُلْتُ: إِذًا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ أَضَعُ سَيْفِي عَلَى عَاتِقِي. قَالَ: أَوَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ؟ تَسْمَعُ وَتُطِيعُ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا".
قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْهُ: "تَسْمَعُ وَتُطِيعُ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا" مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ .
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ وَابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ كَهَمْسِ بْنِ الْحَسَنِ بِهِ مُقْتَصِرِينَ عَلَى ذِكْرِ الْآيَةِ حَسْبُ.
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ مُطَوَّلًا، وَتَقَدَّمَ فِي الْإِمَارَةِ فِي بَابِ طَاعَةِ الْإِمَامِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ أَيْضًا، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي كِتَابِ الْإِمَارَةِ.

ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمانے لگے: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ﴾ ”اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا“ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے پوری آیت مکمل فرمائی، پھر آپ ﷺ مسلسل میرے سامنے یہ آیت پڑھتے اور اسے دہراتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ پر اونگھ طاری ہونے لگی، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے ابوذر! تم کیا کرو گے جب تمہیں مدینہ سے نکال دیا جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: میں وسعت اور سکون کی خاطر مکہ چلا جاؤں گا اور مکہ کے کبوتروں میں سے ایک کبوتر بن کر (وہیں کا ہو کر) رہوں گا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کیا کرو گے جب تمہیں مکہ سے بھی نکال دیا جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: میں فراخی اور راحت کی تلاش میں شام اور ارضِ مقدس کی طرف نکل جاؤں گا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”اور جب تمہیں شام سے بھی نکال دیا جائے گا تو تب کیا کرو گے؟“ میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! تب تو میں اپنی تلوار اپنے کندھے پر رکھ لوں گا (یعنی قتال کروں گا)، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بہتر راستہ نہ بتاؤں؟ تم (حاکم کی بات) سننا اور اطاعت کرنا خواہ وہ کوئی حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو“۔ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں اس حدیث کا یہ حصہ: ”تم سننا اور اطاعت کرنا اگرچہ وہ حبشی غلام ہو“ عبداللہ بن صامت کے طریق سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، جبکہ امام نسائی نے تفسیر میں اور امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں اسے کہمس بن الحسن کے طریق سے صرف مذکورہ آیت کے ذکر تک ہی روایت کیا ہے۔ نیز اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے تفصیل سے روایت کیا ہے اور یہ کتاب الامارۃ کے باب ”امام کی اطاعت، خواہ وہ حبشی غلام ہو“ میں گزر چکی ہے، اور اسے احمد بن منیع نے بھی روایت کیا ہے جس کے الفاظ کتاب الامارۃ میں گزر چکے ہیں۔
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَالِمٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي عَدَدِ النِّسَاءِ قَالُوا: قَدْ بَقِيَ عَدَدٌ مِنْ عِدَّةِ النِّسَاءِ لَمْ تَذْكُرِ الصِّغَارَ، وَالْكِبَارَ اللَّاتِي قَدِ انْقَطَعَ عَنْهُنَّ الْحَيْضُ، وَذَوَاتِ الْحَمْلِ؛ فَأَنْزَلَ اللَّهُ الْآيَةَ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ الْقُصْرَى: ( وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ ) وَالَّتِي قَدْ يَئِسَتْ مِنَ الْمَحِيضِ عِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ ( وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ) ).
قَالَ إِسْحَاقُ: وَأَبَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَالِمٍ قَالَ: "لَمَّا نَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي عِدَّةِ الْمُطَلَّقَةِ وَعِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، قَالَ أُبَيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ... " فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

[5865] سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سورۃ البقرہ میں خواتین کی عدت کے متعلق آیت مبارکہ نازل ہوئی تو لوگوں نے عرض کیا کہ عورتوں کی عدت کی چند اقسام ایسی باقی رہ گئی ہیں جن کا (اس میں) ذکر نہیں کیا گیا، یعنی چھوٹی عمر کی لڑکیاں، وہ بڑی عمر کی خواتین جن کا حیض منقطع ہو چکا ہو اور حاملہ عورتیں؛ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ النساء القصریٰ (سورۃ الطلاق) میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ﴾ یعنی ”اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہو چکی ہوں، اگر تمہیں (ان کی عدت کے بارے میں) شک ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے“ اور ﴿وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ ”اور اسی طرح ان کی بھی (یہی عدت ہے) جنہیں ابھی حیض آنا شروع نہیں ہوا، اور حاملہ عورتوں کی عدت کی میعاد ان کے وضعِ حمل (بچے کی پیدائش) تک ہے۔““
[5866] عمرو بن سالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”جب سورۃ البقرہ کی وہ آیات نازل ہوئیں جن میں مطلقہ عورت اور اس عورت کی عدت کا بیان ہے جس کا شوہر وفات پا چکا ہو، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ...!““ پھر انہوں نے اسی کے مثل روایت بیان کی ہے۔