کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: نومولود کو کھجور سے گھٹی دینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " وُلِدَ لِأَبِي طَلْحَةَ غُلَامًا فَقَالَ لِي: احْفَظْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ تَمَرَاتٌ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَمَعَهُ شَيْءٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، تَمَرَاتٌ، فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَضَغَهَا، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ وَحَنَّكَهُ، وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اس کی حفاظت کرنا یہاں تک کہ تم اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے چلو، اور اس کے ساتھ چند کھجوریں بھی تھیں، پس نبی کریم ﷺ نے اس بچے کو (اپنی گود میں) لیا اور دریافت فرمایا: ”کیا اس کے ساتھ کوئی چیز ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، چند کھجوریں ہیں، پھر نبی کریم ﷺ نے ان کھجوروں کو لیا اور انہیں اپنے دہنِ مبارک میں چبایا، پھر اپنے منہ سے (لعابِ دہن لگی کھجور) نکال کر بچے کے منہ میں ڈالی اور اس کی تحنیک فرمائی (گھٹی دی)، اور اس کا نام ”عبد اللہ“ رکھا۔“
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنِ الزُّبَيْرِ فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَقَالَ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ، وَأَنْتِ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَحَفْصٌ هُوَ ابْنُ غِيَاثٍ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَحَفْصٌ هُوَ ابْنُ غِيَاثٍ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا ابنِ زبیر رضی اللہ عنہما کو نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں لے کر حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے کھجور کے ساتھ ان کی تحنیک فرمائی اور ارشاد فرمایا: ”یہ عبداللہ ہے اور تم ام عبداللہ ہو۔“ یہ اسناد صحیح ہے، اور حفص سے مراد ابنِ غیاث ہیں۔