إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الضحايا وفيه العقيقة— قربانیوں کا بیان، اور اس میں عقیقے کا ذکر۔
باب ما جاء في تحنيك المولود بالتمر باب: نومولود کو کھجور سے گھٹی دینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " وُلِدَ لِأَبِي طَلْحَةَ غُلَامًا فَقَالَ لِي: احْفَظْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ تَمَرَاتٌ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَمَعَهُ شَيْءٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، تَمَرَاتٌ، فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَضَغَهَا، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ وَحَنَّكَهُ، وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اس کی حفاظت کرنا یہاں تک کہ تم اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے چلو، اور اس کے ساتھ چند کھجوریں بھی تھیں، پس نبی کریم ﷺ نے اس بچے کو (اپنی گود میں) لیا اور دریافت فرمایا: ”کیا اس کے ساتھ کوئی چیز ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، چند کھجوریں ہیں، پھر نبی کریم ﷺ نے ان کھجوروں کو لیا اور انہیں اپنے دہنِ مبارک میں چبایا، پھر اپنے منہ سے (لعابِ دہن لگی کھجور) نکال کر بچے کے منہ میں ڈالی اور اس کی تحنیک فرمائی (گھٹی دی)، اور اس کا نام ”عبد اللہ“ رکھا۔“