قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبِي ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ: " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَطَبَ النَّاسَ بِتَبُوكَ: مَا فِي النَّاسِ مِثْلُ رَجُلٍ يَأْخُذُ بِرَأْسِ فَرَسِهِ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ، وَمِثْلُ رَجُلٍ بَادٍ فِي نِعْمَةٍ يَقْرِي ضَيْفَهُ، وَيُعْطِي حَقَّهُ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابٍ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابٍ ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس دن جب آپ ﷺ مقامِ تبوک پر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں اس شخص کی مانند کوئی (بہتر) نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ہو اور لوگوں کے شرور سے کنارہ کش رہتا ہو، اور اس شخص کی مانند کوئی نہیں جو صحرا میں اپنے مویشیوں کے درمیان اللہ کی نعمتوں میں رہتا ہو، اپنے مہمان کی ضیافت کرتا ہو اور اس (مال) کا واجب حق ادا کرتا ہو۔“ اسے امام ابو یعلی موصلی نے بھی زہیر عن یحییٰ بن سعید عن حبیب بن شہاب کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - هُوَ ابْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ - عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِعَيْنِ الرُّومِ الَّتِي يُقَالُ لَهَا غَزْوَةُ تَبُوكَ أَصَابَنَا جُوعٌ شَدِيدٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَلْقَى الْعَدُوَّ غَدًا وَهُمْ شِبَاعٌ وَنَحْنُ جِيَاعٌ. فَخَطَبَ النَّاسَ ثُمَّ قَالَ: مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَضْلُ طَعَامٍ فَلْيَأْتِنَا بِهِ، وَبَسَطَ نِطْعًا، فَأُتِيَ بِبِضْعَةٍ وَعِشْرِينَ صَاعًا، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ دَعَا النَّاسَ فَقَالَ: خُذُوا. فَأَخَذُوا حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ يَرْبُطُ كُمَّ قَمِيصِهِ وَيَأْخُذُ فِيهِ، فَفَضَلَ فَضْلَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ مُحِقٌّ فَيَدْخُلُ النَّارَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ.
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (سفر پر) روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ہم عینِ روم نامی مقام پر پہنچے جسے غزوۂ تبوک کا مقام کہا جاتا ہے تو ہمیں سخت بھوک نے آلیا، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یقیناً کل ہمارا دشمن سے سامنا ہوگا جبکہ وہ شکم سیر ہوں گے اور ہم بھوکے ہیں، اس پر آپ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”جس کے پاس زائد کھانا ہو وہ اسے ہمارے پاس لے آئے۔“ آپ ﷺ نے چمڑے کا ایک دسترخوان بچھایا تو بیس سے کچھ زائد صاع غلہ لایا گیا، رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوئے اور برکت کی دعا فرمائی، پھر لوگوں کو بلا کر فرمایا: ”(اس میں سے) لے لو۔“ لوگوں نے لینا شروع کیا یہاں تک کہ کثرتِ طعام کا یہ عالم تھا کہ ایک آدمی اپنی قمیص کی آستین باندھ کر اس میں غلہ بھرنے لگا، پھر بھی کھانا بچ گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، جو شخص بھی سچے دل سے یہ کلمات کہے گا وہ (جہنم کی) آگ میں داخل نہیں ہوگا۔““ یہ سند عاصم بن عبید اللہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " لَمَّا أَقْبَلْنَا مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَذِهِ طِيبَةُ أَسْكَنِّيهَا رَبِّي، تَنْفِي خَبَثَ أَهْلِهَا كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ، فَمَنْ لَقِيَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْمُتَخَلِّفِينَ فَلَا يُكَلِّمْهُ وَلَا يُجَالِسْهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ہم غزوۂ تبوک سے واپس لوٹ رہے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ طیبہ (مدینہ منورہ) ہے جہاں میرے رب نے مجھے سکونت عطا فرمائی ہے، یہ اپنے (بدمذہب و بدکردار) لوگوں کی گندگی کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے، لہٰذا تم میں سے جو کوئی (غزوہ سے) پیچھے رہ جانے والوں میں سے کسی سے ملے تو وہ نہ تو اس سے کلام کرے اور نہ ہی اس کے پاس بیٹھے۔““ اس روایت کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی راوی موجود ہے اور وہ ضعیف ہے۔