کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: مظالم (حق تلفیوں) سے بری ہونے اور دیگر مذکورہ امور کا بیان۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - : لَوْ أَنَّ عِبَادِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ، وَلَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ، وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَعَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: وَزَادَ فِي آخَرَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟! قَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
وَمَا زَادَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَيْهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ الْحَاكِمُ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ - كَذَا - وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِالزِّيَادَةِ.

ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کرتے تو میں انہیں رات کے وقت بارش سے سیراب کرتا اور دن کے وقت ان پر سورج طلوع فرماتا اور انہیں بجلی کے کڑکنے کی آواز تک نہ سناتا۔“ اسے ابوداؤد طیالسی اور ان سے امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، نیز عبد بن حمید کی روایت کے آخر میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ایمان کی تجدید کرتے رہا کرو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کس طرح کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کثرت سے کہا کرو۔“ عبد بن حمید نے جو اضافہ بیان کیا ہے اسے امام حاکم نے صدقہ بن موسی الدقیقی کے طریق سے روایت کیا ہے اور ان تمام اسانید کا مدار انہی پر ہے جبکہ وہ ضعیف راوی ہیں، البتہ امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، اور امام طبرانی نے بھی اس اضافے کے ساتھ اسے روایت کیا ہے۔
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ وَهُوَ يَتَّقِي بِكِسَاءٍ عَلَيْهِ الطِّينَ إِذَا سَجَدَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بارش کے ایک دن (نماز ادا کرتے ہوئے) دیکھا کہ آپ ﷺ سجدہ کرتے وقت اپنے اوپر موجود ایک چادر کے ذریعے کیچڑ سے بچاؤ فرما رہے تھے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جو محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔