کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: نفل نماز کے لیے اذان و اقامت ترک کرنے کا بیان، اور خطبے سے پہلے نمازِ عید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الرَّبِيعِ الْعَدَوِيِّ قَالَ: "لَقِينَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَنَا بِكَذَا وَكَذَا. فَقَالَ عُمَرُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ - قَالَهَا ثَلَاثًا - ثُمَّ نُودِيَ بِالصَّلَاةِ جَامِعَةً. فَاجْتَمَعَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَخَطَبَهُمْ عُمَرُ، فَقَالَ:
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ .
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ .
ترجمہ
سلیمان بن ربیع عدوی سے روایت ہے کہ ہماری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو ہم نے ان سے عرض کیا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے ہمیں فلاں فلاں بات بتائی ہے، جس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: ”سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما جو کچھ کہتے ہیں اسے وہ بہتر جانتے ہیں۔“ پھر الصلاۃ جامعہ (نماز کی جماعت) کے لیے پکارا گیا اور جب لوگ آپ کے پاس جمع ہو گئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر ثابت قدم رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے۔““ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے، اور امام مسلم نے اسے اپنی صحیح میں سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما اور سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی احادیث سے بھی بیان کیا ہے۔
وَعَنْ رَجُلٍ: "أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - كَانَا يُصَلِّيَانِ الْعِيدَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَأَصْلُهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَأَصْلُهُ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
ترجمہ
ایک شخص سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما عید کی نماز خطبہ سے پہلے ادا فرمایا کرتے تھے“، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے جبکہ اس روایت کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث میں موجود ہے۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "كَانَتِ الصَّلَاةُ فِي الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”عیدین (عید الفطر اور عید الاضحی) کی نماز خطبے سے پہلے ادا کی جاتی تھی“، اسے امام احمد بن منیع نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي رَجُلٌ "أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَوْمَ الْفِطْرِ بَيْنَ الْحَجَرَيْنِ" وَقَدْ نَعَتَهُمَا أَبُو إِسْحَاقَ ، حَيْثُ يُبَاعُ الطَّعَامُ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو عید الفطر کے دن دو پتھروں کے درمیانی مقام پر نماز ادا فرماتے ہوئے دیکھا“، اور راویِ حدیث ابو اسحاق نے ان دونوں پتھروں کی وضاحت اس جگہ کے طور پر کی ہے جہاں غلہ (کھانا) فروخت کیا جاتا تھا۔ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔