کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: رکوع اور سجدے میں قراءت کی ممانعت کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يَقْرَأُ وَهُوَ رَاكِعٌ . فَقَالَ: إِنَّ رِجَالًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، فَإِذَا رَسَخَ فِي الْقَلْبِ نَفَعَ لَا لِلصَّدَقَةِ إِلَّا مَنْ أَطَاقَهَا " .
ترجمہ
ابو خالد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی: ”فلاں شخص رکوع کی حالت میں (بھی) قرآن پڑھتا ہے“، تو آپ نے فرمایا: ”بے شک کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا، حالانکہ جب قرآن دل میں راسخ ہو جائے تو ہی نفع دیتا ہے، اور صدقہ وہی کرے جو اس کی استطاعت رکھتا ہو۔“
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا أَبُو يُوسُفَ، ثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ نَهَى أَنْ يَقْرَأَ الرَّجُلُ الْقُرْآنَ وَهُوَ رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ " . وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرے“، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔