إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب النهي عن القراءة في الركوع والسجود باب: رکوع اور سجدے میں قراءت کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1316
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يَقْرَأُ وَهُوَ رَاكِعٌ . فَقَالَ: إِنَّ رِجَالًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، فَإِذَا رَسَخَ فِي الْقَلْبِ نَفَعَ لَا لِلصَّدَقَةِ إِلَّا مَنْ أَطَاقَهَا " .ترجمہ
ابو خالد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی: ”فلاں شخص رکوع کی حالت میں (بھی) قرآن پڑھتا ہے“، تو آپ نے فرمایا: ”بے شک کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا، حالانکہ جب قرآن دل میں راسخ ہو جائے تو ہی نفع دیتا ہے، اور صدقہ وہی کرے جو اس کی استطاعت رکھتا ہو۔“