إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب ما يقوله إذا دخل المسجد وإذا خرج منه باب: مسجد میں داخل ہوتے اور اس سے نکلتے وقت کیا کہے۔
حدیث نمبر: 991
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانٍ، ثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّهُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَعَوَّذَ مِنَ الشَّيْطَانِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”وہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو نبی کریم ﷺ پر سلام پیش کرتے، پھر یہ عرض کرتے: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“، اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو نبی کریم ﷺ پر درود پڑھتے اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرتے تھے۔“
یہ سند ضعیف ہے۔