إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب ما يقوله إذا دخل المسجد وإذا خرج منه باب: مسجد میں داخل ہوتے اور اس سے نکلتے وقت کیا کہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَسَنٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنْ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ طُرُقٍ فَقَالَ: ثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ . . . فَذَكَرَهُ .
هَذَا الْحَدِيثُ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ لَيْثٍ .سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ» ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما دے اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔“
اسے امام طبرانی نے کتاب الدعاء میں مختلف اسناد سے روایت کیا ہے، جن میں سے ایک سند میں معاذ بن مثنیٰ نے امام مسدد سے روایت کی ہے، پھر انہوں نے سابقہ سند ہی ذکر کی ہے۔
یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں موجود راوی لیث بن ابی سلیم ضعیف ہیں۔