إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب الأذان مثنى مثنى والإقامة فرادى باب: اذان دو دو بار اور اقامت ایک ایک بار۔
حدیث نمبر: 893
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، "أَنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ مَثْنَى مَثْنَى، وَيُوتِرُ الْإِقَامَةَ " .
قُلْتُ: تَقَدَّمَ فِي بَابِ بَدْءِ الْأَذَانِ أَنَّ الْأَذَانَ وَالْإِقَامَةَ مَثْنَى مَثْنَى.ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”وہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہتے تھے اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ (اکہرے) ادا کرتے تھے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: باب بدء الاذان میں گزر چکا ہے کہ اذان اور اقامت (دونوں کے کلمات) دو دو مرتبہ ہیں۔