إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن مات على التوحيد ولم يشرك بالله شيئا باب: جو شخص توحید پر فوت ہو اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، مَنْ جَاءَ بِهِمَا غَيْرَ شَاكٍّ بِهِمَا لَمْ يُحْجَبْ عَنِ الْجَنَّةِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، أَبُو صَالِحٍ اسْمُهُ ذَكْوَانُ، وَأَبُو سُفْيَانَ هُوَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ، وَالْأَعْمَشُ هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ، وَحَفْصٌ هُوَ ابْنُ غِيَاثٍ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "دَخَلَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا الْمُوجِبَاتُ؟ قَالَ: مَنْ مَاتَ لَا يَشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؛ جو شخص بھی ان دونوں شہادتوں کے ساتھ اس حال میں اللہ کے حضور پیش ہوگا کہ اسے ان میں ذرہ برابر شک نہ ہو، اسے جنت سے نہیں روکا جائے گا۔“
اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں؛ ابو صالح کا نام ذکوان، ابو سفیان کا نام طلحہ بن نافع، اعمش کا نام سلیمان بن مہران اور حفص کا نام ابن غیاث ہے۔
نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: (نجات یا ہلاکت کو) واجب کر دینے والی دو چیزیں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ آگ (جہنم) میں داخل ہوگا۔“