إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب في الأذان والمؤذنين باب: اذان اور مؤذنوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 876
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى صَلَاتِهِمْ وَسُحُورِهِمْ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ الرَّبِيعِ عَنِ الشَّافِعِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرٍ ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مؤذن مؤمنوں کی نمازوں اور سحری کے معاملے میں ان کے امین (امانت دار) ہیں۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام بیہقی نے اپنی سنن میں ربیع کے طریق سے امام شافعی، عبد الوہاب، یونس اور ان کے واسطے سے حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے... پھر پوری حدیث بیان کی۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث یونس کے واسطے سے حسن بصری اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، لیکن (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس کا متصل ہونا) محفوظ نہیں ہے۔