إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب بدء الأذان وصفته باب: اذان کی ابتدا اور اس کے طریقے کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا أَبُو حَيْوَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ فِي السَّمَاءِ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: فَسَمِعَهُ عُمَرُ وَبِلَالٌ، فَأَقْبَلَ عُمَرُ فَأَخْبَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا سَمِعَ، ثُمَّ أَقْبَلَ بِلَالٌ فَأَخْبَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا سَمِعَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَبَقَكَ عُمَرُ يَا بِلَالُ، أَذِّنْ كَمَا سَمِعْتَ، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ اسْتِعَانَةً بِهِمَا عَلَى الصَّوْتِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ.کثیر بن مرہ حضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آسمان میں سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ جبرائیل علیہ السلام تھے،“ راوی کہتے ہیں کہ اس اذان کو سیدنا عمر اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما نے سنا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور نبی کریم ﷺ کو اس آواز کے متعلق خبر دی جو انہوں نے سنی تھی، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بھی نبی کریم ﷺ کو اس کی خبر دی جو انہوں نے سنا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے بلال! عمر تم سے سبقت لے گئے، اب تم اسی طرح اذان دو جیسے تم نے سنا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں تاکہ اس کے ذریعے آواز بلند کرنے میں مدد حاصل کی جا سکے۔
یہ اسناد سعید بن سنان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔