إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في الأوقات التي نهي عن الصلاة فيها باب: ان اوقات کا بیان جن میں نماز سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 871
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَبَنَا مَخْرَمَةُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ: "رَآنِي أَبُو هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي الضُّحَى حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيَّ وَنَهَانِي، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُصَلُّوا حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ; فَإِنَّهَا إِنَّمَا تَطْلُعُ فِي قَرْنِ شَيْطَانٍ " .ترجمہ
سعید بن نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا ابو ہبیرہ انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھے اس وقت نمازِ چاشت ادا کرتے ہوئے دیکھا جب سورج (ابھی) طلوع ہو رہا تھا، تو انہوں نے اس پر میری گرفت فرمائی اور مجھے (اس وقت نماز پڑھنے سے) منع کر دیا، پھر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اس وقت تک نماز نہ پڑھا کرو جب تک سورج (خوب) بلند نہ ہو جائے، کیونکہ سورج شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے۔“