إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في الأوقات التي نهي عن الصلاة فيها باب: ان اوقات کا بیان جن میں نماز سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 872
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا رَوْحٌ ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ وَتَغْرُبُ عَلَى قَرْنِ شَيْطَانٍ، وَصَلُّوا بَيْنَ ذَلِكَ مَا شِئْتُمْ" .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نہ تو سورج طلوع ہونے کے وقت اور نہ ہی اس کے غروب ہونے کے وقت نماز ادا کیا کرو، کیونکہ وہ شیطان کے سینگ پر طلوع اور غروب ہوتا ہے، اور ان اوقات کے مابین تم جتنا چاہو نماز پڑھو۔“