إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب وقت الظهر باب: ظہر کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 799
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ جُنْدُبٍ، حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الزُّبَيْرَ يَقُولُ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَمَا نَجِدُ مِنَ الْفَيْءِ مَوَاضِعَ أَقْدَامِنَا. أَوْ مَا نَجِدُ مِنَ الْفَيْءِ إِلَّا مَوَاضِعَ أَقْدَامِنَا" .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ... فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "ثُمَّ نَبْتَدِرُ فِي الْآجَامِ فَمَا نَجِدُ إِلَّا مَوَضِعَ أَقْدَامِنَا" .
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ (نمازِ جمعہ) ادا کرتے تھے، پھر جب ہم واپس لوٹتے تو ہمیں (دیواروں کے) سائے میں اپنے قدم رکھنے کی جگہ کے برابر بھی سایہ میسر نہ آتا تھا،“ یا (راوی کو شک ہے کہ الفاظ یہ تھے کہ) ”ہمیں قدم رکھنے کی جگہ کے علاوہ اور کہیں سایہ نہ ملتا تھا۔“
احمد بن منیع کی روایت میں یہ الفاظ مروی ہیں کہ ”پھر ہم (سائے کی تلاش میں) گھنی جھاڑیوں کی طرف جلدی سے لپکتے تھے، مگر ہمیں وہاں بھی اپنے قدم رکھنے کی جگہ کے سوا کہیں سایہ نہیں ملتا تھا۔“
ان دونوں روایتوں کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔