إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب وقت الظهر باب: ظہر کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 800
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ غَالِبٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ فَيَأْخُذُ أَحَدُنَا الْحَصَى فِي يَدِهِ، فَإِذَا بَرَدَ وَضَعَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سخت گرمی میں نماز ادا کیا کرتے تھے، (شدتِ تپش کی وجہ سے) ہم میں سے کوئی شخص اپنے ہاتھ میں کنکریاں پکڑ لیتا اور جب وہ ٹھنڈی ہو جاتیں تو انہیں (زمین پر) رکھ کر ان پر سجدہ کر لیتا تھا۔“