إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في كرم الله عز وجل باب: اللہ عزوجل کے کرم کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "لَمَّا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالَ: أُعْطِيكُمْ خَيْرًا مِنْ هَذَا؟ قَالُوا: رَبَّنَا مَا خَيْرٌ مِنْ هَذَا؟ قَالَ: رِضَايَ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مَرْفُوعًا وَلَفْظُهُ: عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: أَتَشْتَهُونَ شَيْئًا؟ قَالُوا: رَبَّنَا وَمَا فَوْقَ مَا أَعْطَيْتَنَا؟ قَالَ: بَلْ رِضَايَ أَكْبَرُ ".سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ رب العزت فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی بہتر چیز عطا نہ کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میری رضا مندی۔“ اس روایت کو امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام ابنِ حبان نے اسے اپنی صحیح میں مرفوعاً ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: کیا تم کسی چیز کی خواہش رکھتے ہو؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرما دیا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بلکہ میری رضا مندی سب سے بڑی ہے۔“