❮
❯
حدیث نمبر: 7952
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَطْفَالِ الْمُسْلِمِينَ قَالَ: هُمْ مَعَ آبَائِهِمْ. وَسُئِلَ عَنْ أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: هُمْ مَعَ آبَائِهِمْ. فَقِيلَ: إِنَّهُمْ لَمْ يَعْمَلُوا فَقَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ سے مسلمانوں کے بچوں کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ اپنے آباء کے ساتھ ہوں گے۔“ پھر آپ ﷺ سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ (بھی) اپنے آباء کے ساتھ ہوں گے۔“ عرض کی گئی کہ انہوں نے تو کوئی عمل ہی نہیں کیا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے (کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے)۔““ اسے امام مسدد اور امام ابویعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی کا نام مذکور نہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة الجنة / حدیث: 7952
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه مسدد، وأبو يعلى بسند فيه راو لم يسم»