إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في المتحابين في الله باب: اللہ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَحْدَثَ أَخًا فِي الْإِسْلَامِ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً فِي الْجَنَّةِ، وَمَا تَوَادَّ عَبْدَانِ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا مِنْ ذَنْبٍ، وَمَا تَوَادَّ عَبْدَانِ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ أَفْضَلَهُمَا عَنْدَ اللَّهِ أَشَدُّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اسلام میں (اللہ کی رضا کی خاطر) کوئی نیا بھائی بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے جنت میں اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے، اور جب بھی دو بندے اللہ عزوجل کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، پھر ان کے درمیان اگر جدائی ہوتی ہے تو وہ (کسی نہ کسی) گناہ ہی کی وجہ سے ہوتی ہے، اور جب بھی دو بندے اللہ عزوجل کی خاطر باہم محبت کرتے ہیں تو اللہ کے ہاں ان دونوں میں سے زیادہ فضیلت والا وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ شدید محبت رکھنے والا ہو۔“ اسے ابو یعلیٰ موصلی، طبرانی اور ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا اور صحیح قرار دیا ہے۔