إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في المتحابين في الله باب: اللہ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7927
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا تَحَابَّ رَجُلَانِ قَطُّ، إِلَّا كَانَ أَفْضَلَهُمَا أَشَدُّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ. ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب کبھی بھی دو شخص آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں سے اللہ کے ہاں زیادہ فضیلت والا وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ شدید محبت رکھنے والا ہو۔“ اسے امام ابو یعلی الموصلی نے روایت کیا ہے، لیکن مبارک بن فضالہ کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔