❮
❯
حدیث نمبر: 792
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يُصَلُّونَ الصَّلَوَاتِ لِغَيْرِ وَقْتِهَا، وَيُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلُّوهَا مَعَهُمْ فَإِنْ صَلَّوْهَا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ صَلَّوْهَا لِغَيْرِ وَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ، مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ نَكَثَ الْعَهْدَ فَمَاتَ نَاكِثًا لِلْعَهْدِ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ. فَقُلْتُ: مَنْ أَخْبَرَكَ بِهَذَا الْخَبَرِ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، يُخْبِرُ بِهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ: وَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا الْإِسْنَادُ إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَاصِمٍ.
ترجمہ

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو نمازوں کو ان کے (مستحب) وقت کے علاوہ پڑھیں گے اور انہیں ان کے مقررہ وقت سے مؤخر کر دیں گے، پس تم ان کے ساتھ مل کر نماز پڑھ لیا کرو، اگر انہوں نے وقت پر نماز پڑھی اور تم نے بھی ان کے ساتھ مل کر ادا کی تو اس کا ثواب تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر انہوں نے بے وقت پڑھی اور تم نے ان کے ساتھ مل کر ادا کی تو اس کا اجر تمہارے لیے ہوگا اور اس کا وبال ان پر ہوگا، جو شخص جماعت سے علیحدہ ہوا وہ جاہلیت کی موت مرا، اور جس نے (امیر کی بیعت کا) عہد توڑ دیا اور عہد شکنی کی حالت میں مرا تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس (اپنے دفاع میں) کوئی دلیل نہیں ہوگی۔“
اسی طرح یہ روایت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ نے ابن جریج رحمہ اللہ سے نقل کی ہے
اور موسیٰ بن حیان بصری رحمہ اللہ نے ضحاک بن مخلد رحمہ اللہ کے واسطے سے ابن جریج رحمہ اللہ سے اسے روایت کیا ہے
امام بوصیری فرماتے ہیں کہ یہ سند عاصم بن عبید اللہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواقيت / حدیث: 792
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا الإسناد إسناد ضعيف؛ لضعف عاصم»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15254، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1819، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 221»