إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواقيت— اوقاتِ نماز کا بیان۔
باب في أوقات الصلوات باب: نمازوں کے اوقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 791
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَازِبٍ، عَنِ الْبَرَاءِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، فَقَدَّمَ وَأَخَّرَ، وَقَالَ: الْوَقْتُ مَا بَيْنَهُمَا" .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى. ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے نمازوں کے اوقات کے متعلق دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے (نمازیں ان کے اول اور آخر اوقات میں) پہلے اور بعد میں ادا فرما کر دکھائیں اور ارشاد فرمایا: ”نماز کا وقت ان دو (اوقات) کے درمیان ہی ہے۔“
یہ سند محمد بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔