إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب فيمن يدخل الجنة بغير حساب ولا عذاب باب: جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 7910
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ اللَّخْمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "تَجِيءُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُزَفُّ كَمَا يُزَفُّ الْحَمَامُ، فَيُقَالُ لَهُمْ: قِفُوا لِلْحِسَابِ. فَيَقُولُونَ: مَا تَرَكْنَا شَيْئًا فَتُحَاسِبُونَا عَلَيْهِ. فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقَ عِبَادِي أَدْخِلُوهُمُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مُرْسَلًا.ترجمہ
سعید بن عامر اللخمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن فقراءِ مسلمین (انتہائی خوشی اور سرعت کے ساتھ) اس طرح لائے جائیں گے جیسے کبوتروں کے غول کو لایا جاتا ہے، پھر ان سے کہا جائے گا کہ حساب کے لیے ٹھہر جاؤ، تو وہ عرض کریں گے کہ ہم نے (دنیا میں) کوئی ایسی چیز چھوڑی ہی نہیں جس پر تم ہمارا محاسبہ کرو، تو اللہ رب العزت فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا ہے، انہیں بلا حساب جنت میں داخل کر دو۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ الموصلی نے مرسلاً روایت کیا ہے۔