إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب فيمن يدخل الجنة بغير حساب ولا عذاب باب: جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 7909
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُحْشَرُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ فَيَقُولُ: أَيْنَ الَّذِينَ كَانُوا تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنْ مَضَاجِعِهِمْ؟ فَيَقُومُونَ، وَهُمْ قَلِيلٌ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، ثُمَّ يُؤْمَرُ بِسَائِرِ النَّاسِ إِلَى الْحِسَابِ ".
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَسَيَأْتِي فِي بَابِ كَرَمِ اللَّهِ.ترجمہ
سیدہ اسماء بنتِ یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک ہی چٹیل میدان میں جمع کیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا ندا دے گا کہ: وہ لوگ کہاں ہیں ﴿جن کے پہلو ان کی خواب گاہوں سے جدا رہتے تھے﴾؟ پس وہ لوگ کھڑے ہو جائیں گے اور وہ تعداد میں قلیل ہوں گے، پھر وہ بلا حساب و کتاب جنت میں داخل ہو جائیں گے، اس کے بعد بقیہ تمام لوگوں کے بارے میں حساب و کتاب کا حکم دیا جائے گا۔“ اسے امام بیہقی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اسے عبد بن حمید نے بھی روایت کیا ہے اور یہ آگے «باب كرم الله» میں آئے گی۔