إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب فيمن يدخل الجنة بغير حساب ولا عذاب باب: جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 7907
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو "أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: أَفْتِنِي؟ قَالَ: لَا تَقُلْ بِهَذَا إِلَّا حَقًّا - وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ - وَلَا تَعْمَلْ بِهَذَا إِلَّا صَالِحًا يَعْنِي يَدَهُ - تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ ... " الْحَدِيثَ مَوْقُوفًا. وَتَقَدَّمَ بِطُولِهِ فِي الْعِلْمِ فِي بَابِ الْفَتْوَى.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے عرض کیا گیا کہ مجھے کوئی شرعی مسئلہ (نصیحت) بتائیے؟ تو انہوں نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”اس (زبان) سے حق کے سوا کچھ نہ کہو، اور اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اور اس (ہاتھ) سے صرف نیک عمل ہی کرو، تو تم بلا حساب اور بغیر کسی عذاب کے جنت میں داخل ہو جاؤ گے...“۔ یہ روایت موقوف ہے اور یہ مفصل طور پر کتاب العلم کے باب الفتویٰ میں بیان کی جا چکی ہے۔