❮
❯
حدیث نمبر: 7904
وَعَنْهُ مَرْفُوعًا "مَنْ مَشَى إِلَى حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ سَبْعِينَ حَسَنَةً، وَمَحَا عَنْهُ سَبْعِينَ سَيِّئَةً إِلَى أَنْ يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ فَارَقَهُ، فَإِنْ قُضِيَتْ حَاجَتُهُ عَلَى يَدَيْهِ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَإِنْ هَلَكَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَغَيْرُهُ. وَتَقَدَّمَ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْبَرِّ وَالصِّلَةِ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی کسی ضرورت کی خاطر چل کر جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے اس کے لیے ستر نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس سے ستر برائیاں مٹا دیتا ہے یہاں تک کہ وہ واپس اسی جگہ پہنچ جائے جہاں سے وہ روانہ ہوا تھا، پھر اگر اس کے ہاتھوں وہ ضرورت پوری کر دی جائے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک صاف ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا، اور اگر اس (کوشش) کے دوران اسے موت آ جائے تو وہ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل ہوگا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے، نیز یہ روایت قبل ازیں کتاب البر والصلہ کے آخری حصوں میں گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة الجنة / حدیث: 7904
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ عبد الرحيم بن زيد العمي متروك
تخریج حدیث ««وعنه» أي أنس؛ أبو يعلى (الإتحاف 5171): محمد بن بحر عن عبد الرحيم بن زيد العمي عن أبيه عن الحسن عن أنس؛ قال البوصيري هناك: عبد الرحيم ضعفه أبو حاتم وأبو زرعة والبخاري، وقال ابن معين: كذاب خبيث؛ وأبوه زيد العمي ضعيف (من الحفظ)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13701، 13702»