❮
❯
حدیث نمبر: 7889
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا - أَوْ سَبْعُمِائَةِ أَلْفٍ شَكَّ فِي أَحَدِهِمَا - مُتَمَاسِكِينَ آخِذٌ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُهُمْ وَآخِرُهُمُ الْجَنَّةَ وَوُجُوهُهُمْ عَلَى ضَوْءِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ".
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ.
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار یا سات لاکھ افراد — راوی کو ان دونوں میں سے کسی ایک عدد میں شک ہے — ضرور بالضرور جنت میں داخل ہوں گے، وہ ایک دوسرے کا ہاتھ اس طرح تھامے ہوئے ہوں گے کہ ان کا پہلا اور آخری شخص ایک ساتھ جنت میں داخل ہوگا اور ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی چمک اور روشنی کی مانند ہوں گے۔“ اسے امام بخاری اور امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة الجنة / حدیث: 7889
درجۂ حدیث محدثین: صحيح متفق عليه
تخریج حدیث «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6177، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 219، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22332، وأخرجه فتح الباري برقم: 3073، 6177، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5782، 5898، 5929»