❮
❯
حدیث نمبر: 7874
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "يَقُولُ أَهْلُ الْجَنَّةِ: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى السُّوقِ، فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى مَنَابِرَ مِنْ كُثْبَانٍ مِنْ مِسْكٍ - أَوْ جِبَالٍ مِنْ مِسْكٍ - فَإِذَا رَجَعُوا إِلَى أَزْوَاجِهِمْ تَقُولُ أَزْوَاجُهُمْ: إِنَّا لَنَجِدُ مِنْكُمْ رِيحًا مَا وَجَدْنَاهَا حِينَ - أَوْ حَتَّى - خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِنَا، قَالَ: وَيَقُولُونَ هَؤُلَاءِ: إِنَّا لَنَجِدُ لَكُمْ رِيحًا مَا وَجَدْنَاهُ حِينَ - أَوْ حَتَّى - خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِكُمْ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَابْنُ أَبِي الدُّنْيَا بِإِسْنَادٍ (جَيِّدٍ ).
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”اہلِ جنت کہیں گے کہ ہمیں بازار کی طرف لے چلو، پس وہ مشک کے تودوں یا مشک کے پہاڑوں جیسے منبروں کی طرف جائیں گے، پھر جب وہ اپنی بیویوں کی طرف واپس لوٹیں گے تو ان کی بیویاں کہیں گی کہ ہم آپ میں ایسی (عمدہ) خوشبو پا رہی ہیں جو آپ کے ہمارے پاس سے روانگی کے وقت نہیں تھی، وہ (اہلِ جنت) جواباً کہیں گے کہ ہم بھی تمہارے اندر ایسی خوشبو محسوس کر رہے ہیں جو ہمارے تمہارے پاس سے نکلنے کے وقت نہیں تھی“۔ اسے امام مسدد اور ابن ابی الدنیا نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة الجنة / حدیث: 7874
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «رواه مسدد، وابن أبي الدنيا بإسناد (جيد )»