إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب في ثياب أهل الجنة وصفة نسائها وغناء الحور العين باب: اہلِ جنت کے لباس، جنت کی عورتوں کی صفت اور حور عین کے نغموں کا بیان۔
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ حِذْيَمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْحَوَرِ الْعِينِ أَخْرَجَتْ يَدَهَا لَوَجَدَ رِيحَهَا كُلُّ ذِي رُوحٍ، فَأَنَا أَدَعُهُنَّ لَكُنَّ بِالْحَرِيِّ أَنْ أَدَعَكُنَّ لَهُنَّ مِنْهُنَّ لَكُنَّ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ.
وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: "لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَشْرَفَتْ لَمَلَأَتِ الْأَرْضَ رِيحُ الْمِسْكِ، وَلَأَذْهَبَتْ ضَوْءَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ ... " الْحَدِيثَ.
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ: وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِي الْمُتَابَعَاتِ.سیدنا سعید بن عامر بن حذیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر حورِ عین میں سے کوئی ایک خاتون اپنا ہاتھ (دنیا کی طرف) نکالے تو یقیناً ہر ذی روح اس کی خوشبو پا لے، (سیدنا سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) پس اگر میں ان حوروں کو تمہاری خاطر چھوڑ سکتا ہوں تو یہ زیادہ قرینِ مصلحت ہے کہ میں ان حوروں کی خاطر تمہیں ہی چھوڑ دوں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے، نیز امام بزار کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”اگر اہل جنت کی عورتوں میں سے کوئی ایک (زمین کی طرف) جھانکے تو پوری زمین مشک کی خوشبو سے بھر جائے اور وہ سورج و چاند کی روشنی کو بھی ماند کر دے...“ (مکمل حدیث)۔ حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دیگر شواہد و متابعات کی موجودگی میں اس کی سند حسن درجے کی ہے۔