إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في أنهار الجنة باب: جنت کی نہروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7860
وَعَنْ أَبِي الْخَيْرِ قَالَ: قَالَ كَعْبٌ: "نَهْرُ النِّيلِ نَهْرُ الْعَسَلِ فِي الْجَنَّةِ، وَنَهْرُ دِجْلَةَ نَهْرُ اللَّبَنِ فِي الْجَنَّةِ، وَنَهْرُ الْفُرَاتِ نَهْرُ الْخَمْرِ فِي الْجَنَّةِ، وَنَهْرُ سَيْحَانَ نَهْرُ الْمَاءِ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: فَأَطْفَأَ اللَّهُ نُورَهُنَّ لِيُصَيِّرَهُنَّ إِلَى الْجَنَّةِ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
کعب (الاحبار) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دریائے نیل جنت میں شہد کی نہر ہے، دریائے دجلہ جنت میں دودھ کی نہر ہے، دریائے فرات جنت میں شراب کی نہر ہے اور دریائے سیحان جنت میں پانی کی نہر ہے، نیز انہوں نے فرمایا: پھر اللہ تعالیٰ نے ان کا نور بجھا دیا تاکہ انہیں (بالآخر) جنت کی طرف لوٹا دے۔“ اس روایت کو حارث بن ابی اسامہ نے موقوفاً بیان کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔