إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في أنهار الجنة باب: جنت کی نہروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7857
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَلَفْظُهُ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ) قَالَ: هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ، عُمْقُهُ فِي الْأَرْضِ سَبْعُونَ أَلْفَ فَرْسَخٍ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، شَاطِئَاهُ اللُّؤْلُؤُ وَالزَّبَرْجَدُ وَالْيَاقُوتُ، خَصَّ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ الْأَنْبِيَاءِ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے فرمان ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ”یہ جنت میں ایک نہر ہے جس کی زمین میں گہرائی ستر ہزار فرسخ ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے دونوں کنارے موتیوں، زبرجد اور یاقوت کے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس نہر کے ساتھ اپنے نبی ﷺ کو دیگر انبیاء کے مقابلے میں خاص فرمایا ہے۔“ اسے ابن ابی الدنیا نے موقوفاً ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، البتہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے۔