إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة النار وأهلها— جہنم اور اہلِ جہنم کے احوال کا بیان۔
باب فيمن قتل نفسا وما جاء في الكبر باب: جس نے کسی جان کو قتل کیا، اور تکبر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: "الْتَقَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَابْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - عَلَى الْمَرْوَةِ فَنَزَلَا فَتَحَدَّثَا فَمَضَى ابْنُ عَمْرٍو، وَقَامَ ابْنُ عُمَرَ يَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ: هَذَا - يَعْنِي عَبْدَ اللَّهَ بْنَ عَمْرٍو - زَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ أَكَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مروہ (پہاڑی) پر ملے، دونوں اپنی سواریوں سے اترے اور آپس میں گفتگو کی، پھر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روانہ ہو گئے جبکہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ وہیں کھڑے رونے لگے، ان سے دریافت کیا گیا: ”اے ابو عبد الرحمن! آپ کو کس بات نے رلا دیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”ان کا (یعنی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا) بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ آگ میں جھونک دے گا“۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔