إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة النار وأهلها— جہنم اور اہلِ جہنم کے احوال کا بیان۔
باب ما جاء في أهل النار باب: اہلِ جہنم کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عِنْدَ ذِكْرِ أَهْلِ النَّارِ: كُلُّ جَعْظَرِيٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ جَمَّاعٍ مَنَّاعٍ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .. فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ: "وَأَهْلُ الْجَنَّةِ الضُّعَفَاءُ الْمَغْلُوبُونَ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَغَيْرِهِ. وَسَيَأْتِي فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْجَنَّةِ.سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل جہنم کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ شخص (جہنمی ہے) جو بدخلق، اترانے والا، تکبر کرنے والا، کثرت سے مال جمع کرنے والا اور (خیر کے کاموں سے) روکنے والا ہو۔“ اس حدیث کو امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسی کی مثل روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”اور اہل جنت وہ لوگ ہیں جو (دنیا میں) کمزور اور مغلوب ہوں۔“ اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جسے ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے، اور یہ اہلِ جنت کے بارے میں وارد احادیث کے باب میں آئے گی۔