إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة النار وأهلها— جہنم اور اہلِ جہنم کے احوال کا بیان۔
باب ما جاء في أهل النار باب: اہلِ جہنم کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7808
عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ: "كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: ذَهَبَ اللَّيْلُ وَجَاءَ النَّهَارُ وَعُرِضَ آلُ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ، وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: ذَهَبَ النَّهَارُ وَجَاءَ اللَّيْلُ وَعُرِضَ آلَ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جب صبح کرتے تو فرماتے: «ذَهَبَ اللَّيْلُ وَجَاءَ النَّهَارُ وَعُرِضَ آلُ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ» ”رات بیت گئی اور دن طلوع ہو چکا ہے، اور آلِ فرعون کو (عذابِ قبر کی) آگ پر پیش کر دیا گیا ہے“، اور جب شام ہوتی تو فرماتے: «ذَهَبَ النَّهَارُ وَجَاءَ اللَّيْلُ وَعُرِضَ آلُ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ» ”دن رخصت ہوا اور رات آ پہنچی ہے، اور آلِ فرعون کو آگ پر پیش کر دیا گیا ہے“۔ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔