❮
❯
حدیث نمبر: 7799
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ حَجَرًا قُذِفَ بِهِ مِنْ شَفِيرِ جَهَنَّمَ لَهَوَى سَبْعِينَ خَرِيفًا قَبْلَ أَنْ يَسْتَقِرَّ فِي قَعْرِهَا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَزَّارُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْبَيْهَقِيُّ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ بُرَيْدَةَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ .
ترجمہ

سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی پتھر جہنم کے کنارے سے (نیچے کی جانب) پھینکا جائے تو وہ اس کی تہہ میں قرار پانے سے قبل ستر سال تک مسلسل گرتا رہے گا“۔ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ موصلی، بزار، ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور بیہقی نے روایت کیا ہے، نیز اس روایت کا ایک شاہد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی موجود ہے جسے امام بزار نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب صفة النار وأهلها / حدیث: 7799
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر