إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب في رحمة الله تعالى باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7791
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَدَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ؛ نَادَى مُنَادٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ يُسْمِعُ الْخَلَائِقَ: يَا أَهْلَ الْجَمْعِ تَتَارَكُوا الْمَظَالِمَ وَثَوَابُكُمْ عَلَيَّ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي سَنَدِهِ سَدُوسٌ صَاحِبُ السَّامِرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوقات کو جمع فرمائے گا، پھر اہل جنت جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہوجائیں گے، تو عرش کے نیچے سے ایک پکارنے والا ایسی بلند آواز میں ندا دے گا جسے تمام مخلوق سنے گی: اے اہل محشر! تم (باہمی) مظالم اور ایک دوسرے کی حق تلفیوں سے درگزر کرو، تمہارا اجر و ثواب میرے ذمہ (کرم) پر ہے“۔ اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں سدوس صاحبِ سامری نامی راوی ہے، جو کہ ضعیف ہے۔