إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصلاة— نماز کا بیان۔
باب متى يؤمر الصبي بالصلاة باب: بچے کو نماز کا حکم کب دیا جائے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَمِّهِ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مُرُوهُمْ بِالصَّلَاةِ لِسَبْعٍ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا لِثَلَاثَ عَشْرَةَ " .
قُلْتُ: دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ضَعِيفٌ، لَكِنَّ الْمَتْنَ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَبْرَةَ، وَلَفْظُهُ:
" عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعٍ، وَاضْرَبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ " رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَفِي الْجَامِعِ وَصَحَّحَهُ. قَالَ: وَعَلَيْهِ الْعَمَلُ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَإِسْحَاقُ وَقَالَا: مَا تَرَكَ الْغُلَامُ بَعْدَ الْعَشْرِ فَإِنَّهُ يُعِيدُ. قَالَ التِّرْمِذِيُّ: وَفِي الْبَابِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم بچوں کو سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو اور تیرہ سال کی عمر ہونے پر انہیں (نماز کی کوتاہی پر) مارو۔“
میں کہتا ہوں کہ اس روایت کا راوی داؤد بن المحبر ضعیف ہے، تاہم اس کے متن کا ایک شاہد سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں موجود ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ”بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ اور دس سال کی عمر میں اس پر (تادیباً) اسے مارو۔“ اسے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے اپنی جامع میں صحیح قرار دیا ہے، نیز انہوں نے کہا کہ اہل علم میں سے بعض کا اسی پر عمل ہے اور امام احمد بن حنبل اور امام اسحاق بن راہویہ رحمہما اللہ بھی یہی کہتے ہیں کہ جب بچہ دس سال کی عمر کے بعد نماز چھوڑ دے تو وہ اس کا اعادہ کرے۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اس باب میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی روایت مروی ہے۔